پسند کی شادی: گوجرانوالہ میں بیٹی، جلالپور بھٹیاں میں بہن کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ + جلالپور بھٹیاں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) پسند کی شادی کی خواہشمند 2 لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم پارک کے رہائشی بشیر مسیح کی جواں سالہ بیٹی ثناءپسند سے شادی کرنا چاہتی تھی جس بارے اس نے اپنے والدین کو بھی متعدد بار آگاہ کیا لیکن گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ گذشتہ روز اسی سلسلہ میں ہونے والی بات کے دوران ماں باپ کی طرف سے پسند کئے گئے رشتے کی مخالفت کرنے پر بشیر مسیح نے طیش میں آ کر ثناءکو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ جلالپور بھٹیاں کے نواحی گا¶ں کوٹ نکہ میں 18 سالہ کوثر بی بی اپنی پسند کی شادی کروانا چاہتی تھی جو کہ گھر والوں کو منظور نہ تھی اس سلسلہ میں آئے روز ان کے گھر میں جھگڑے چل رہے تھے۔ گذشتہ روز قیصر خان نے طیش میں آ کر اپنی بہن کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...