لاہور (خبرنگار) سول ایوی ایشن کی وجہ سے پی آئی اے کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مسقط سے آنیوالی پرواز پی کے 203کے انجن میں پرندہ گھس جانے سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا مگر پرندوں کے ٹکرانے سے زمین پر کھڑے 5طیاروں میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا۔ محدود طیاورں پر ”کام چلانے“ والی پی آئی اے اس وقت حج آپریشن بھی شروع کر چکی ہے۔ ایک مزید طیارہ خراب ہو جانے سے نہ صرف حج آپریشن بلکہ دیگر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوں گی۔ علاوہ ازیں شاہین ائرلائن کی کراچی سے آنیوالی اور کراچی جانیوالی پرواز 146اور 147منسوخ کر دی گئیں۔