لاہور + گوجرانوالہ (اپنے نمائندے سے + نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے آٹھوں تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور میں 28777 امیدواران نے امتحان میں شرکت کی، 14722 امیدواران نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح امتحان کا نتیجہ 51.16 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 55.84 فیصد رہا۔ سالانہ امتحانات میں کل 124226 طلباءوطالبات نے حصہ لیا۔ جس میں 67887 امیدوار کامیاب رہے۔ سرگودھا بورڈ میں 26602 امیدواران شامل امتحان ہوئے جن میں سے 14650 امیدواران نے 33 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ کامیابی کا تناسب 55.07 فیصد ہے۔ فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 49.28 فیصد رہا۔ امحانات میں 58784 امیدواروں نے شرکت کی۔ جن میں سے 28968 نے کامیابی حاصل کی اور29813کو ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق امتحان میں کل 89152 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 46488 امیدواران کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 52.14 فیصد رہا۔ پری میڈیکل گروپ میں کل 2419 لڑکے اور 6440 لڑکیاں شامل امتحان ہوئیں۔ جن میں سے بالترتیب 1495 لڑکے اور 4582 لڑکیاں کامیاب قرار پائی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 61.80اور 71.15 رہی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں کل 6079 لڑکے اور 1979 لڑکیاں شامل امتحان ہوئیں۔ جن میں سے بالترتیب 3908 لڑکے اور 1481 لڑکیاں کامیاب قرار پائی۔ اس طرح دونوں کی کامیابی کا تناسب 64.29 اور 74.84 رہی۔ جنرل سائنس گروپ میں کل 4426 لڑکے اور 4741 لڑکیاں شامل امتحان ہوئیں۔ جن میں سے بالترتیب 1819 لڑکے اور 3159 لڑکیاں کامیاب قرار پائی۔ کامیابی کا تناسب 41.10 اور 66.63 رہی۔کامرس گروپ میں کل9025 لڑکے اور 6003 لڑکیاں شامل امتحان ہوئیں۔ جن میں سے بالترتیب 4007 لڑکے اور 4545 لڑکیاں کامیاب قرار پائی۔ اس طرح دونوں کی کامیابی کا تناسب 44.40 اور75.71 رہی۔