کولمبو (نوائے وقت نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رن سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم پاکستان کے 98 رنز کے جواب میں صرف 97 رنز بناسکی۔ سری لنکا میں جاری ویمن ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناءمیر 26 جبکہ نین عابدی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے گوسوامی، راسانا پروین اور اے اے پٹیل نے تین، تین کھلاڑیوں جبکہ این نرانجنا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسان ہدف بھی بھارتی ٹیم کیلئے مشکل بنا دیا۔ پاکستان کی جانب سے ندار ڈار نے 3، بسمہ معروف نے 2 جبکہ قنیطہ جلیل اور ثناءمیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔