لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک ختم ِنبوت کے رہنما اور مجلس احرار ِ اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت جاری رہے گی ،جناب نبی کریم کی تعلیمات امن کی ضامن ہیں اسلامی والہامی احکامات اور مسلم اُمہ کو دہشت گرد ی سے جوڑنے والے خود انسانیت کے ابدی دشمن ہیں ،تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم ِنبوت جیسی قدرِ مشترک اِتنی مضبوط ہے امت کے تمام طبقات اس پر متفق بھی ہیںاور متحد بھی علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
تحفظ ناموس رسالت کیلئے امت کے تمام طبقات متحد ہیں: عبداللطیف خالد
Oct 02, 2012