لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر نے کہا ہے عالمی امن بھائی چارے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے تمام مذائب عقائد اور الہامی صحائف ، مقدس کتابوں کی عزت کرنا ہوگی۔ اس سے عالمی امن اور ایک دوسرے کا احترام قائم ہوگا۔ عشق رسول سے عقیدت کا اظہار، گستاخانہ عمل کی مذمت اور عالم اسلام کا مقدمہ ہمیں پر امن احتجاج کے ذریعے عالمی سطح پر رکھنا ہو گا۔ صدر مملکت نے گستاخانہ فلم کے خلاف جنرل اسمبلی میں احتجاج کیا ۔ صدر مملکت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کی اقوام متحدہ میں نمائندگی کی ہے۔مغربی ممالک کو اظہارآزادی کے تصور کو اس طرح پامال یا استعمال نہیں کرنا چاہے۔ جس سے کسی مذہب کے ماننے والوں کی دلآزاری ہو ۔
عالمی بھائی چارے، بقائے باہمی کیلئے تمام مذاہب کا احترام کرنا ہوگا: راجہ عامر
Oct 02, 2012