مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈیم پانی سے بھرگئے تھے تاہم دوہفتے سے جاری گرم اور خشک موسم کی لہر سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ ہے جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو پینتالیس اعشاریہ بائیس فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد چون ہزارچھ سو جبکہ اخراج اسی ہزار کیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سو بیالیس فٹ جبکہ پانی کا لیول بارہ سو پانچ اعشاریہ صفر پانچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اکیس ہزار چارسو چوالیس جبکہ اخراج تینتیس ہزار کیوسک ہے۔ دونوں ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ایک کروڑ نو لاکھ اٹھہتر ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ملک میں جاری گرم اور خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہورہی ہے، تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ اپنی انتہائی سطح سے پانچ فٹ کم ہوگیا۔
Oct 02, 2012 | 11:16