مسلسل کئی روز کی مندی کے بعد آج کاٹن مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ کپاس کی فی من قیمت دو سو روپے بڑھ کر ساڑھے پانچ ہزار روپے ہوگئی ۔

Oct 02, 2012 | 12:06

آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج روئی کی فی من قیمت دو سو روپے بڑھ گئی۔ پنجاب میں اعلی کوالٹی کی فی من کپاس کی قیمت پانچ ہزارپانچ سو روپے اورسندھ میں روئی کی فی من قیمت پانچ ہزارچارسوروپے ہوگئی ہے۔ آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبراحسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں آج کپاس کی قیمت میں اضافہ ہوا جب کہ ملک میں بارشوں کے بعد اعلی کوالٹی کی کپاس کی رسد میں کمی کی وجہ سے بھی کپاس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں