ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے پر چین کے قومی دن کو منانے کے سلسلے میں تئیس منٹ تک آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لئے چین اور ہانگ کانگ کے تین لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔ چین میں موجودہ برس موسم خزاں کے تہوار کے ایک دن بعد قومی دن کے موقع پر لوگوں کو دو، دو خوشیاں منانے کا موقع ملا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔