پیرو حکام کے مطابق دارالحکومت لامبئیق کے پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث دوسومیٹر گہری کھائی میں گری۔ حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا، تاہم بچ جانے والے مسافروں نے بس ڈرائیورکی لاپرواہی اورتیزرفتاری کواس حادثے کا ذمہ دارقراردیا۔ تاہم بعض لوگوں کے مطابق پیرو میں اس طرح کے حادثات کی وجہ سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا ہے۔