نکاراگوئے میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے حکومت سے پٹرول کی سبسڈی میں اضافے کے لئے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکا نے ٹائروں کو آگ لگا کر راستے بلاک کردئے۔ حکام کی جانب سے احتجاج کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کو منتشر کرنے کے لئےپولیس طلب کرلی گئی، پولیس نے ٹیکسی ڈرائیوروں کو گاڑیوں سے باہر گھسیٹ لیا
مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس جھڑپ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ پانچ کو حراست میں لے لیاگیا۔ اس موقع پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تشدد کے بجائے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا چاہئے۔ دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے حکومتی نمائندوں کے ساتھ اس مسئلے پر مذاکرات شروع کردئے ہیں۔