سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے ایس کے رائنا نے پینتالیس ،
آر جی شرما نے پچیس اور یوراج سنگھ نے اکیس رنز بنائے۔ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی تئیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایم مورکل اور آر جے پیٹرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساؤتھ افریقہ کی ایک سو ترپن رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو جیت کیلئے ایک سو ترپن رنزکا ہدف دیدیا۔
Oct 02, 2012 | 21:24