مسلم لیگ فنکشنل نےمطالبہ کیا ہےکہ پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی نظام کا نیاآرڈیننس واپس لے یا آرٹیکل چھیاسی کے تحت عوام سے رائے لی جائے۔

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری امتیاز شیخ نے جام مدد، شہریار مہر،مسرور جتوئی کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیر پگاڑا نے آج سندھ کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں اس دوہرے نظام کی سخت مخالف کا فیصلہ کیا ہے۔ نئےنظام کے تحت کراچی میں پانچ اضلاع کو ملا کر ایک ضلع بنا لیا گیا ہے،میئرکو وزیراعلیٰ سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس، ریونیو اور ٹیکس کے اختیارات بھی ناظم کو دیئے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ بھی اس سے براہ راست پوچھ گچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو دیہی اور شہری کی بنیاد پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیر مظہر اسمبلی میں خواتین سے بدتمیزی پر معافی مانگیں۔

ای پیپر دی نیشن