بلوچستان میں حالات کی ذمہ دار حکومت ہے،تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکرگرینڈ الائنس تشکیل دیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل سکے۔ نواب طلال بگٹی


لاہورمیں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب زادہ طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پاکستان اور اسلام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ موجودہ حکمران بھی پاکستان کولوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قتل عام حکومت کی نا اہلی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکرایک گرینڈ الائنس تشکیل دیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل سکے۔
اس موقع پرامیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے قاتلوں کی گرفتاری ضروری ہے، تمام سیاسی جماعتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کے ایک نکاتی ایجنڈے پرمتحد ہوجائیں۔
طلال بگٹی نے بعد ازاں جمیعت اہلحدیث کے مرکز میں حشام الہی ظہیر سے بھی ملاقات کی اور بلوچستان کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا،ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا سرلانے والے کے لئے ہم نے ایک ارب روپے کا انعام رکھا ہے۔ طلال بگٹی کےاعزازمیں متحدہ محاذ پاکستان نےظہرانےکااہتمام کیا۔ اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کاکہناتھاکہ وہ پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم اورقاف لیگ کےسواتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی قیادت سےملیں گے تاکہ ملک کومسائل کی دلدل سےنکالا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن