سری لنکا میں کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کے بلے بازوں نے بھی جی جان لگائی مگر ایک سو اکاون رنز بنا سکے اور ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی طرف سے ایس کے رائنا پینتالیس ، آر جی شرما پچیس اور یوراج سنگھ اکیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی تئیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایم مورکل اور آر جے پیٹرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ڈو پلیسز پینسٹھ سکور کے ساتھ نمایاں رہے اور ایس کے رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے ظہیر خان اور بالاجی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ یووراج سنگھ نے دو اور عرفان پٹھان اور اشون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت نے میچ میں کامیابی حاصل تو کرلی تاہم سیمی فائنل کیلئے کوالی فائل نہ کرسکا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سپرایٹ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو ایک رنز سے شکست دیدی
Oct 02, 2012 | 22:42