مکرمی! ماہ اگست 2013ءکے سوئی گیس بلز میں ریجنل آفس نے ایڈیشنل سکیورٹی کی آڑ میں 40 سال پرانے صارفین، پنشنرز اور غریب عوام جو کہ ایمانداری سے باقاعدہ بلز ادا کئے جا رہے ہیں ان سے موجودہ سکیورٹی ریٹ کے تحت وصولی کا کوئی جواز نہ ہے۔ موسم گرما میں طویل عرصہ سے سوئی گیس بلز 150 تا 200 روپے ماہانہ آ رہا تھا جبکہ ریجنل آفس سوئی گیس نے صارفین کے بلز 200 سے 600 اور ڈیڑھ دو ہزار ماہانہ وصولی کے بل جاری کر دیئے اور 200% اضافہ کر دیا۔ اوگرا سرکاری نادہندگان اور بڑے بڑے مگرمچھوں سے اربوں کھربوں کی چوری اور کرپشن کی وصولی میں ناکام ہونے پر پرانے صارفین سے ناجائز وصولیاں کر رہا ہے جس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پہلے ہی گیس چوری اور کرپشن کی وصولی میں ناکام ہونے پر سارا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے خلاف فیصلہ دے چکی ہیں۔لہذا ہماری استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ادارے کو ناجائز وصولیوں سے بلاتاخیر روک دیا جائے اور مجبوراً جمع کرائے گئے بلز کے ناجائز وصولیوں کو واپس کرنیکا حکم صادر کرایا جائے۔ (گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن شاہدرہ، چودھری بشیر احمد، محمد یوسف ورک، عبدالرشید کمبوہ، محمد نواز صدیقی وغیرہ)