لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی ایل ایل بی پارٹ III سالانہ نتائج 2013ءکے مطابق قائداعظم لاءکالج لاہور کے طالبعلم حافظ عبیداللہ رولنمبر 25 00 نے 1147 نمبر حاصل کرکے پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ پارٹ I اور II کے طلباءنے بھی نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ لاءکالج کے سینئر اساتذہ ریٹائرڈ جسٹس سید افضل حیدر‘ ریٹائرڈ جسٹس شریف حسین بخاری‘ ریٹائرڈ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال‘ عاصمہ جہانگیر‘ ڈائریکٹر چودھری محمد سلیم اور پرنسپل نصیر احمد ملک نے طلباءو طالبات کو مبارکباد دی ہے۔
ایل ایل بی فائنل ایئر میں قائداعظم لاءکالج کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن
Oct 02, 2013