بلوچستان میں حالات کی خرابی کی بڑی وجہ کرپشن اور حق تلافی ہے: غوث بخش باروزئی

لاہور(لیڈی رپورٹر)بلوچستان کے سابق نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی بنیادی وجہ کرپشن اور حق دار کو اس کا حق نہ ملنا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کا حل“ کے موضوع پر الرازی ہال میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی ۔ غوث بخش باروزئی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں جس کے لئے صرف نیک نیتی اور سیاسی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس بلوچستان کے مسئلے کی کنجی ہے۔ ہمیں پنجاب سے کوئی گلہ نہیں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی میں جو نمائندگی بلوچستان سے آتی ہے‘ وہ ٹھیک طرح سے اپنا کام سرانجام نہیں دیتی۔

ای پیپر دی نیشن