کراچی (نوائے وقت نیوز) سینئر وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔ چاہتا ہوں کہ محکمہ درست کام کرے اور تعلیم کے شعبے میں ترقی آئے۔ حکومت اور اپوزیشن دیکھتی ہے مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ محکمے کا انچارج وزیر ہوتا ہے۔ حکومتی پالیسی پر عمل کرنا سیکرٹریٹ کا کام ہے۔ اگر سیکرٹری پالیسی پر عمل نہ کرے تو اس کے بارے میں رولز لکھے ہوئے ہیں۔
چاہتا ہوں محکمہ تعلیم درست کام کرے‘ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دونگا: نثار کھوڑو
Oct 02, 2013