گرفتار مجسٹریٹ کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے پر تفتیشی افسرکی سرزنش

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)گرفتار مجسٹریٹ کو جیل سے ہسپتال منتقل کئے جانے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے طلبی پر عدالت میں پیش ہوکر م¶قف اختیار کیا کہ طریقہ کار اور ریکارڈکا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریںگے۔ عدالت نے سیکرٹری کیئر، ای ڈی پمز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی آج بدھ کو طلب کر لیا۔ جسٹس شوکت عزیز نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میںکہا جوڈیشل ریمانڈکے ملزم کا میڈیکل کروانا جیل کے عملے کی ذمہ داری ہے۔ فاضل عدالت نے تفتیشی افسر کو سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کس قانون کے تحت ملزم کو ہسپتال منتقل کیا؟ مجسٹریٹ کو غیر قانونی رعایت دینے والوںکےخلاف کارروائی کی جائےگی۔ واضح رہے حاضر سروس مجسٹریٹ فرخ ندیم اراضی سکینڈل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن