بنگلہ دیش: 71ءمیں پاکستان کی حمایت کا الزام: رکن پارلیمنٹ صلاح الدین قادر کو سزائے موت

ڈھاکہ (بی بی سی+ اے ایف پی+ این این آئی) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹربیونل نے رکنِ پارلیمان صلاح الدین قادر چودھری کو نسل کشی کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ صلاح الدین حزبِ اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔ وہ ساتویں ایسی شخصیت ہیں جنہیں اس ٹربیونل نے جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب پر سزائے موت دینے کا حکم دیا۔ ٹربیونل کے مطابق انہیں 1971ءکی جنگِ کے دوران تشدد، جنسی زیادتی اور نسل کشی جیسے 9 جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا۔ ان پر دو سو ہندوﺅںکی ہلاکت کے علاوہ پاکستانی فوج کے ساتھ دینے سمیت دیگر جرائم کی فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت ڈھاکہ اور صلاح الدین چودھری کے آبائی علاقے میں سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے ٹربیونل نے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگ سے متعلق مبینہ جرائم پر حکومت مخالف جماعتوں کے کئی رہنماو¿ں کو قید اور موت کی سزائیں سنائی ہیں۔ چودھری کو سزا کیخلاف انکے حامیوں نے چٹاگانگ میں رکشہ جلا دیا، پراسیکیوٹر نے بتایا چودھری پاکستانی قومی اسمبلی کے سابق سپیکر کا بیٹا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا بھی کہنا ہے مقدمات کی سماعت کرنے والا ٹربیونل بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں بنایا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...