اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ملاقات آج ہو گی، ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے مشاورت ہو گی۔ چیئرمین نیب کے نام پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہا¶س میں آج ایک بجے ظہرانے پر ہو گی۔ وزیراعظم سے وزیر داخلہ چودھری نثار بھی آج ملاقات کریں گے۔