آرمی چیف جنرل کیانی کا گیاری سیکٹر کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی‘ آج جائینگے

Oct 02, 2013

راولپنڈی (آئی این پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا منگل کو گیاری سیکٹر کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ،آرمی چیف(آج ) بدھ کو گیاری کادورہ کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے گیاری سیکٹر کے شہدا ءاور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سکردو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی جبکہ آرمی چیف نے شہدائے گیاری کی یادگار کا افتتاح بھی کرنا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سات اپریل کوگیاری سیکٹر میں فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین پہاڑی تودے تلے دب جانے سے سوا سو سے زائد فوجی جوان اور دس سے زائد سویلین شہید ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں