اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہاں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اکتوبر میں قیمتیں کم ہوئیں تو یہاں بھی کمی کی جائیگی۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ سے ستمبر میں جو تیل خریدا اسکی قیمت زیادہ تھی اسلئے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اب بھی پٹرولیم مصنوعات پر 2.1 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔