کراچی پولیس چیف کو سلام، نعمت رندھاوا کے قاتل کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے شرجیل میمن

کراچی(اے پی اے) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نعمت رندھاوا کے قاتل کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔ نعمت رندھاوا کے قاتل کو گرفتار کرنے پر میں مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے برے دن ختم ہونے والے ہیں، پولیس کو مطلوب ہر شخص کو گرفتار کیا جائے، بیرون ممالک فرار ہونیوالوں کو بھی پکڑیں گے، قاتل کی نشاندہی پر کئی مقامات سے اسلحہ بھی ملا ہے، عزیز بلوچ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کوآپریشن کیلئے رکاوٹ نہیں بنانا چاہئے بلکہ پولیس اور رینجرز کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کافی دیر سے گند پڑا ہے جس کی صفائی ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...