اسلام آباد (خبرنگار) نیلم جہلم پاورپراجیکٹ کے کام میں تیزی لانے کیلئے مقامی بنکوں سے 9 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرلی گئی ،فنڈزکا بندوبست وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی بھر پور کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔ نیلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی تکمیل پر تقریباً5 ارب 15 کروڑ یونٹ بجلی ہر سال قومی نظام میں شامل کرے گا جبکہ منصوبے سے حاصل ہونے والے سالانہ فوائد کا تخمینہ45 ارب روپے ہے ۔