کوئٹہ، چارسدہ: دستی بم حملے، فائرنگ خاتون ٹیچر سمیت7 افراد جاں بحق،14 زخمی

کوئٹہ+ چارسدہ (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں+ نیٹ نیوز) کوئٹہ اور چارسدہ میں دستی بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون ٹیچر سمیت 7افراد جاں بحق 14زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر 4نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حجام کی دکان پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی جس سے ایک شخص موقع پر، ایک ہسپتال لیجاتے ہوئے جبکہ تیسرا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے دو گھنٹے بعد ہی سریاب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ کاسی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کا تعلق بہاولپور سے ہے جبکہ زخمیوں میں بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ دوسری جانب خیبر پی کے کے ضلع چارسدہ میں نجی سکول پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک خاتون ٹیچر جاں بحق، ایک طالبہ اور سکول کی ملازمہ زخمی ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دستی بم سکول کے صحن میں پھینکا گیا، دھماکے کے وقت سکول میں چھٹی ہونے والی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...