لاہور( کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز ہونے والے سودے 83.81 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 91 کروڑ 70لاکھ روپے کے ہوئے ۔ سودوں کی مجموعی تعداد 23630 رہی اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2876 کی سطح پر بند ہوا ۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی ۔
مرکنٹائل ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی 6 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
Oct 02, 2014