عید کے لئے پردیسیوں کی گھروں کو روانگی شروع، بس اڈوں پر رش، لوٹ مار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عید قریب آتے ہی پردیسیوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ ٹرانسپورٹروں کی چاندی ہو گئی۔ انہوں نے حسب روایت پردیسیوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ ویگن، بسوں اور رکشہ والوں نے عیدی کے نام سے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دئیے۔ گزشتہ روز لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ میں شدید رش دیکھنے میں آیا، بسوں کی چھتوں پر بھی انتہائی خطرناک طریقے سے مسافر بیٹھے تھے، کئی نوجوان دروازوں میں لٹکے ہوئے نظر آئے، داتا دربار کے قریب اور شاہدرہ موڑ پر مسافر گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ طاقتور ٹرانسپورٹ مافیا کی طرف سے اکثر روٹوں پر مسافر ٹرینوں کی آمدورفت بند کرانے سے بھی مسافروں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے شدید دشواری کا سامنا رہا۔ لاہور سے فیصل آباد جانے والی ڈاچی ایکسپریس، رچنا اور ماڑی انڈس، نارووال، گوجرانوالہ اور چک امرو جانے والی ٹرینوں کو بند کر دیا گیا جس سے خاص طور پر تہواروں اور عام طور پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈیلی پسنجر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفور شاہد نے ارباب اختیار سے ٹرانسپورٹ کی صورت حال بہتر کرنے، ٹرینوں کو بحال کرنے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
عید پردیسی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...