کوئٹہ : پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ محفوظ رہا

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ میں کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ کوئٹہ سے 45 کلومیٹر دور کچلاک کے علاقے بلیلی باچا خان میں تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ بلیلی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاک فضائیہ کے حکام نے طیارہ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پاک فضائیہ /  طیارہ تباہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...