فوج کی قربانیوں کا معترف ہوں، کسی جملے سے کسی کی دلآزاری ہوئی تو معذرت: الطاف

Oct 02, 2014

لندن (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ صدقِ دل سے پاک فوج کا احترام کرتے ہیں، ملکی مسلح افواج ہماری افواج ہیں۔ فوج ہر مظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے، میں نے فوج کو پکار کر کونسا گناہ کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے کسی جملے سے کسی کی دلآزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں، فوج کی بے بہا قربانیوں کا دل سے معترف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد فوج کی وردی پہن کر اسکا تقدس مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا قلمکار، دانشور اور سیاسی جماعتیں دھرنے والوں اور حکومت کو مذاکرات سے معاملہ طے کرنے کے بارے میں سمجھائیں۔
الطاف حسین

مزیدخبریں