ملک تباہی کے دہانے پر ہےاب احتساب ہونا چاہئے: جمالی

ٹنڈو محمد خان (نامہ نگار) ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، حکومت اس جگہ پر ہے جہاں سے مزید آگے چلنا مشکل نظر آتا ہے، اب احتساب کا عمل شروع ہونا چاہئے۔ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے سینئر سیاستدان میر اعجاز علی خان تالپور سے ان کے بیٹے سابق ضلع نائب ناظم میر عنایت علی خان تالپور کے انتقال پر تعزیت پر سابق ضلعی چیئرمین حیدرآباد پیر خالد جان سرہندی سے ان کی رہائشگاہ ٹنڈو سائیں داد میں ملاقات کے بعد  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ  کہا۔ کہ  اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے حکومتی نظام درہم برہم نظر آتا ہے ، حکومت اپنی پالیسیوں کے سبب آج اس نہج پر پہنچ چکی ہے  جہاں سے مزید آگے چلنا مشکل نظر آتا ہے، اس موقع پر پیر احمد سعید جان سرہندی ، پیر سرمد جان سرہندی ، پیر ضیاء النبی جان سرہندی بھی موجودتھے۔
جمالی

ای پیپر دی نیشن