الیکٹرانک مشین اور بائیو میٹرک سسٹم سے شفاف انتخابات ممکن ہیں: سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان

Oct 02, 2014

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں 2015ء میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کے استعمال سے صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہے لیکن اس کیلئے اہل اقتدار کی نیت  نئے اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام اور قانون سازی کے علاوہ آئین میں فوری ترمیم کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی منزل کے حصول کیلئے اسکی طرف سفر کرنا شرط ہے۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد جب تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تو الیکشن کمیشن نے ان شکایات کے ازالے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔
افضل خان

مزیدخبریں