اسلام آباد (اے پی پی) انڈونیشیا کی حکومت نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کو دونوں اقوام کے درمیان باہمی تعلقات کو استحکام اور وسعت دینے کے لئے کردار اور خدمات کے صلے میں انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات بنتانگ یودھا دھرما اوتاما اور بنتانگ جالا سینا اوتاما پاک بحریہ کے سربراہ کو عطاء کئے ہیں۔ اعزازات دینے کی تقریب بدھ کو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانہ میں ہوئی جس میں انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد نے انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے نیول چیف کو اعزازات عطاء کئے۔ انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے دونوں اعزازات وصول کرنے پر انڈونیشیا کے سفیر نے نیول چیف کو ہدیہ تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف پر انڈونیشیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
آصف سندھیلہ/ اعزازات