جلالپور بھٹیاں (صباح نیوز) خلیفہ سوم اور پیارے نبیﷺ کے داماد حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج (جمعہ کو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائیگا۔ حضرت عثمانؓ 18ذی الحج کو شہید ہوئے تھے۔ آج ملک بھر میں سرکاری اور غیری سرکاری سطح پر مساجد اور دیگر مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں حضرت عثمان غنیؓؓ کے دور حکومت اور انکی شہادت پر روشنی ڈالی جائیگی۔ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرینگے۔ پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرینگے۔