ضمنی انتخابات: فوج اور رینجرز نتائج مرتب ہونے تک پولنگ سٹیشنز پر رہیں گے

Oct 02, 2015

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن نے ضمنی انتخابات کیلئے تمام پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق فوج اور رینجرز پولنگ سٹیشن پر ایک روز قبل تعینات کئے جائیں گے اور نتائج مرتب ہونے تک پولنگ سٹیشن پر موجود رہیں گے۔ فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
ضمنی انتخابات

مزیدخبریں