لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معاشی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے، حکومت اور تاجر برادری کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔