نواز شریف کا 4 نکاتی فارمولا دنیا میں امن کا ضامن ہو سکتا ہے: فضل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت بھی اس کا مثبت جواب دے کر جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امن پسند قوتیں ان تجاویز کی حمایت کریں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ ایک انتہائی جرات مندانہ قدم ہے جو مستقبل میں مسئلہ کشمیر کے لئے ٹھوس اقدامات کی بنیاد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا چار نکاتی امن فارمولا دنیا میں امن وسلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ تمام امن پسند قوتوں کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دے کہ وہ ان تجاویز پر مثبت ردعمل دے۔ مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ان تجاویز کو مذاکرات کی بحالی کیلئے معاون تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب معروضی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے امن قائم کرنے کی سوچ کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کشمیر جیسے پیچیدہ معاملات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...