کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) کراچی میں 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق دہشت گرد نیوی کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے انہوں نے کہا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان کیلئے کام کرتے تھے دہش تگردوں نے تخریب کاری کی 17 بڑی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے دہشت گردوں کے ساتھی برطانیہ، افغانستان اور کینیڈا میں بھی موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس ایسی ڈیوائس موجود ہیں جو ہمارے پاس بھی نہیں دہشتگردوں نے مختلف علاقوں میں ٹیلی فون ایکسچینج بھی بنا رکھی تھی۔ دریں اثناء کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں حساس اداروں نے چھاپہ مارا اور پولیس پر دستی بم حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گرد کامران عرف مناترنگ 24 افراد کے قتل میں ملوث ہے ملزم نے نیو کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ بھی کیا ہے گرفتار ٹارگٹ ٹکر کا تعلق سیاسی جماعت ہے۔
کراچی