گیارہ اکتوبر جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا دن ہو گا: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ترقی اور انتشار کی سیاست کی جنگ ہے، کنٹینر پر بھاشن دینے والے اور بڑی بڑی باتیں کرنے والے عمران خان خود میدان سے بھاگ گئے اور قبضہ گروپ اور نیب کے ملزم کو امیدوار نامز کردیا جن پر ایف آئی آر ہیں جبکہ میاں نوازشریف کے سچے سپاہیوں کا دامن صاف ہے، ہم تبدیلی کے کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے اور نہ ہی اخلاقیات سے گری باتیں کرتے ہیں۔ حمزہ شہباز این اے 122 میں منعقدہ مینارٹی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی جیت سے ملک کا خوشحال مستقبل جڑا ہوا ہے۔ میاں نوازشریف نے ملک کو اندھیروں سے اجالوں میں بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور انشاء اللہ 2018 میں ہم جب عوام کے سامنے پیش ہوں گے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہوگا اور ہر طرف خوشحالی کے ساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ حمزہ شہباز نے تحریک انصاف تنقید پرکرتے کہا اگر ہمت کی تھی تو عمران خان اس حلقے میں خود مقابلہ بھی کرتے۔ درحقیقت انتشار پھیلانے والوں سے ترقی ہضم نہیں ہوتی انہیں اگر کچھ کرنے کا شوق ہے تو صوبہ خیبر پی کے کے عوام ان کی راہ تکتے ہیں۔ یہ الیکشن فیصلہ کن مرحلہ ہے اور انشاء اللہ مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرے گی۔ پاکستان پر جتنا حق مسلمانوں کا ہے اتنا ہی مسیحی بھائیوں کا جس کا عملی ثبوت وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جوزف کالونی کے متاثرین کی دو ہفتوں میں بحالی سے دیا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا ہمارے مخالفین کبھی دھرنا دینے، پی ٹی وی پر حملہ کرنے، الیکشن کمشن پر الزامات لگانے اور جمہوریت کو برا بھلا کہنے کی سیاست کرتے ہیں اور میٹرو بس کو بھی الزام تراشیوں سے نہیں بخشتے لیکن ہم تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں اور 11 اکتوبر جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا دن ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے این اے 122 سے امیدوار سردار ایاز صادق، پی پی 147 سے امیدوار میاں محسن لطیف نے بھی خطاب کرتے کہا پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ عوام ماضی کی طرح میاں محمد نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ ممبران اسمبلی مہر اشتیاق احمد، سہیل شوکت بٹ، شہزاد منشی، چودھری شہباز احمد، شکیل الیون، میری گل، خواجہ عمران نذیر، شکیل مارکس کھوکھر کے علاوہ مسیحی رہنما عمانویل اللہ دتہ، شہزاد کھوکھر، راشد بھٹی اور نذیر خان سواتی بھی موجود تھے جبکہ پارٹی کارکنوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور نعرے لگاتے، بھنگڑے ڈالتے رہے اور پارٹی قیادت پر پھولوںکی بارش کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...