ہنگری(صباح نیوز)سیاسی پناہ کے خواہشمند 29 پاکستانیوں اورایرانیوں کو ہنگری ملک بدر کردے گا۔ ہنگری کی عدالت میں سیاسی پناہ کے 54 پاکستانی اور ایرانی خواہشمندوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ہنگرین کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 54 میں سے 29 پاکستانی اور ایرانی دھوکے باز ہیں ، جو خود کو افغانی کہہ رہے تھے۔ پولیس نے تحقیقات سے پتہ لگایا کہ خود کو افغانی کہنے والے دراصل ایرانی اور پاکستانی ہیں۔ ہنگرین کورٹ کا کہنا تھا کہ ملک بدری کا فیصلہ ملک میں غیر قانونی ذرائع سے داخلے اور شناخت چھپانے پر کیا۔