بھارت کی پاکستان کیخلاف بلواسطہ حکمت عملی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے خطے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں: آرمی چیف

Oct 02, 2015 | 19:58

ویب ڈیسک

آئی ایس پی آر کے مطابق لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ آف سائنسز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر ایک غیر تکمیل شدہ ایجنڈہ اور ہمارے تنازعات کی جڑ ہے، عالمی برادری خطے میں حقیقی امن چاہتی ہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خطےمیں قیام امن کیلئے بہتر بارڈر مینجمنٹ اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے، بھارت کی پاکستان کیخلاف بلواسطہ حکمت عملی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے خطے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے، افغانستان کےساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اورخونی رشتہ ہے، مستقل امن کےلیے افغان عوام کی مدد کرتے رہیں گے، افغانستان میں مستقل قیام امن کے دوران امن خراب کرنیوالوں پرنظررکھنا ہوگی، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک معاشی ترقی کی طرف رواں دواں ہے،مکمل سیکیورٹی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کی، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ
برطانیہ دہشتگردوں کی عالمی سطح پرمالی معاونت اور روابط روکنےمیں کرداراداکرے۔

مزیدخبریں