علاقے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرینگے: چین

بیجنگ (اے پی پی) چین نے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے اعلان پر امریکہ کو خبردار کیا ہے۔چینی وزارت دفاع نے جنوبی کوریا میں جدید ترین میزائل سسٹم تھاڈ کو نصب کرنے کے امریکی اقدام پر واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بھی علاقے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دے گا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجون نے کہا ہے کہ ہم صورت حال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے لازمی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ امریکہ نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی جنوبی کوریا میں جدید ترین میزائل سسٹم تھاڈ نصب کرنے والا ہے۔ امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ بقول اس کے شمالی کوریا کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...