شفافیت کے چیمپئن بننے والے عمران اپنی آف شور کمپنی کا جواب دیں، اپنا نام ’’وزیراعظم‘‘ رکھ لیں : احسن اقبال

Oct 02, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران شفافیت کے چیمپئن اور سلطان بننے سے پہلے اپنی آف شور کمپنی کا جواب دیں۔ عمران خان خیبر پی کے میں بننے والے احتساب کمشن کا حشر دیکھیں اور جواب دیں کہ کرپشن کی نشاندہی پر احتساب کمشن کو کیوں توڑا گیا؟ احتساب کمشن کے چیئرمین کو کیوں برطرف کیا گیا؟ خیبر پی کے وزراء کو برطرف اور پھر دوبارہ کابینہ میں کیوں شامل کیا گیا؟ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے الزامات کے بارے میں عوام کو جواب دیں۔ عمران کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں، وزارت عظمیٰ ہے۔ واحد حل ہے کہ عمران خان اپنا نام تبدیل کرکے وزیراعظم رکھ لیں۔

مزیدخبریں