اسلام آباد: 49 مشکوک افراد گرفتار‘ قلات: زیرزمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

اسلام آباد+ چنیوٹ + ساہیوال + سوات + چمن + سکھر (ایجنسیاں+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 افغانیوں سمیت 49 مشکوک افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن سرائے خربوزہ ، مدینہ ٹاؤن ،ڈھوک پراچہ اور ڈھوک عباسی اور اتفاق کالونی میں کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 پستول، 3 بارہ بور، 4 رپیٹر گنز شامل ہیں جبکہ سرچ آپریشن میں 2 ٹرپل ٹو رائفلز، ایک نائن ایم ایم پستول سمیت سینکڑوں گولیاں اور 2 موبائلز بھی برآمد کی گئیں۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کا لعد م تنظیم کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا تاہم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ڈی ایس پی بھوانہ زاہدہ پروین کی زیر نگرانی پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ بھوانہ کے مختلف علاقوں اور پٹھان آبادیوںمیں سرچ آپریشن کیاگیا جس میں 170 افراد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈایوئس سے چیکنگ کی گئی اور انکے شناختی کار ڈ چیک کیے گئے۔ سرچ اپریشن میںپولیس کی بھاری نفری، دیگر سکیورٹی اداروں اور ایلیٹ کی ٹیموںنے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن 14 اشتہاری، 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا اور 2 افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ساہیوال میں پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن میں 22 کے قریب افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جبکہ دو ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جن کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ سوات میں پولیس نے کارروائی کرکے خوازہ خیلہ اور کبل سے دو مطلوب شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ علیم زادہ اور شجاعت شاہ شدت پسندی اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔چمن میں لوبہ اچکزئی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ سکھر پولیس اور رینجرز کے کومبنگ آپریشن میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ہونیوالوں میں دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات فروشوں سمیت 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔خضدار میں ایف سی نے کارروائی کرکے دو دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...