بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام: وزیراعظم نے مستحقین کی رقم 19338 روپے سالانہ کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ گزشتہ تین سال میں چالیس ارب سے بڑھا کر ایک سو پندرہ ارب روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی سالانہ رقم میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مستحقین کی سالانہ رقم کو 18800 روپے سے بڑھا کر 19338 روپے سالانہ کرنے کی منظوری دے دی ہے یہ اضافہ گزشتہ سال قیمتوں میں اضافے کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ مستحقین کو یکم جولائی 2016ء سے 4834 روپے فی کس سہ ماہی میں ادا کیے جائیں گے، اگلی قسط کے ساتھ بقایہ جات ادا کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھوا لنگوا نے ہفتہکو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو عالمی بنک گروپ کے اگلے سالانہ اجلاس سے آگاہ کیا اور پاکستان میں عالمی بنک کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...