کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت یہ سوچ لے کہ پاکستان نے ایٹم بم شب برات پٹاخے پھوڑنے کے لئے نہیں بنایا ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اے پی ایم ایل آئندہ کے عام انتخابات میں پورے ملک میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، یڑھ کی ہڈی کے ٓپریشن کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کروں گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا یہ خطاب ملک بھر سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بیک وقت سنا گیا، تقریب سے اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد، احمد رضا قصوری اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں سندھ کے صدر غلام رضا بھمبھرو، سندھ کے سیکریٹری جنرل پیر میاں زبیر، انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی شیر وانی بھی موجود تھے۔کارکنوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستا ن کی مسلح افواج دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج ہے اس وقت نہ 1965ءہے نہ 71ءہے یہ 2016 ہے بھارت کو جنگ کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ جنگ کرنا بھول جائے گا،مودی سرکار کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے یہ بات سوچ لے کہ پاکستان نے ایٹم بم شب برات میں پٹاخے پھاڑنے کے لئے نہیں بنایا ہے ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ھمیشہ تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے سے ہی نکالا جاتا ہے پاکستان پر امن ملک ہے ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے وہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگادیتا ہے اور جب بھی اس سے ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا جاتا ہے اس کے پاس ثبوت نہیں ہوتے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بھارت کے خلاف مربوط سفارتکاری کے ذریعے سے اس کے پاکستان مخالف عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ انھوں نے کہا کہ میرا امریکہ کو دورہ نہایت کامیاب رہا ہے اور میری اعلی امریکی حکام سے ملاقات ہوئی ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ میں مستبل میں پاکستان میں تیسری سیاسی فورس بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔
پرویز مشرف
پاکستان نے ایٹم بم شب برات میں پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنایا‘ مشرف
Oct 02, 2016