دو مسلمان بہنوں کی ٹرمپ کی ریلی میں شرکت، محبت کا پیغام پھیلاتی رہیں

نیویارک (آن لائن) امریکی ریاست مشی گن میں دو مسلمان بہنیں سڑک پر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں شرکت کیلئے انتظار میں کھڑے لوگوں میں محبت کا پیغام پھیلاتی رہیں۔ 25 سالہ حاجر صہبائی اور اسکی 12 سالہ بہن سڑک پر ’’پلے کارڈز‘‘ لیکر پھرتی رہیں۔
لڑکی نے کہا ہم یہاں صرف محبتیں بانٹنے آئیں ہیں۔ حاجر صہبائی نے کہا یہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو کبھی کسی مسلمان سے نہیں ملے تھے۔ ہمارا لوگوں کو گلے ملنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ وہ سمجھیں کہ مسلمان تشدد پسند نہیں بلکہ محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...