بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کو پائیدار امن برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے تاہم بھارت خطے میں امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔ بان کی مون کے مبصر مشن کو روکنے کے معاملے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کے تمام جارحانہ عزائم بے نقاب کردئیے۔ کشمیر کا ایشو 70 سالہ پرانا ایشو ہے، کشمیری اپنے حق کیلئے طویل مدت سے جدوجہد کررہے ہیں انہیں حق خود ارادیت دینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...