عدم تشدد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ، بزرگوں کا منایاگیا

اسلام آباد/احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا دن آج-2 اکتوبر بروزاتوار کو منایا جائے گا۔ عالمی عدم تشدد کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر کے143 رکن ممالک میں منایا جائے گا الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیابھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بزرگوں کا دن منایا گیا۔اس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات مسائل اور تکالیف کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بزرگ افراد کے حقوق کی طرف دلواناہے۔بزرگ شہریوں کاعالمی دن اس لئے بھی منایاجاتا ہے کہ ریٹائرڈ،عمر رسیدہ اور بزرگ افرادکو زندگی کے آخری ایام میں درپیش مشکلات ، مسائل،پریشانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن